21 جون، 2023، 7:36 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85147743
T T
0 Persons

لیبلز

اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی نے جنین پر صہیونی حملے کی مذمت کی ہے

تہران، ارنا - اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی نے مغربی کنارے کے شہر جنین پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور متعدد مظلوم فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں، کی مذمت کی ہے ۔

اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی نے بدھ کے روز  اپنے بیان میں مغربی کنارے کے شہر جنین پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور متعدد مظلوم فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں، کی مذمت کی ہے۔

اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی نے کہا کہ یہ وحشیانہ حملے وہی منظم دہشت گردی کا حصہ ہیں جو اس سفاک حکومت نے مغرب اور امریکہ کے تعاون سے کی ہے اور بلا شبہ ایسے جرائم پر نظر رکھنے والی تمام بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی نے مزید کہا کہ صہیونی رجیم آج خطے اور دنیا میں اپنی کمزور ترین پوزیشن میں ہے اور ایسے حملوں اور جرائم سے اپنے آپ کو تباہ کرے گا.

اس بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت جانتی ہے کہ ان حملوں کا یقینی طور پر جواب دیا جائے گا اور مزاحمتی قوتیں اور بہادر فلسطینی عوام اور قوم ایک بار پھر انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .